اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے ایام ولادت نیز ہفتہ وحدت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے منسلک ویب سائٹ خامنہ ڈاٹ آئی آر (KHAMENEI.IR ) میں ہندی اور آذری زبان کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
دفتر کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اس سے قبل ہندی زبان میں فعالیت انجام پاتی رہی ہے تاہم اس بابرکت موقع پر ویب سائٹ میں بھی ہندی زبان کا اضافہ کر دیا گیا ہے صارفین حضرات اس ایڈرس hindi.khamenei.ir پر رجوع کر سکتے ہیں۔
ویب سائٹ میں ہندی زبان کے اضافے کے ساتھ ساتھ آذری زبان کے سوشل میڈیا پر خصوصی صفحات بھی درج ذیل ایڈرس سے تیار کئے گئے ہیں۔
facebook.com/Khamenei.az
twitter.com/az_Khamenei
خیال رہے کہ خامنہ ای ڈاٹ آئی آر ویب سائٹ نے 2003 میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا جس میں خبریں، بیانات، منظوم کلام، رہبر انقلاب کی عملی زندگی کے نمونے اور دینی مسائل وغیرہ کو مختلف زبانوں میں پیش کیا جاتا ہے۔
..........
242